ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز: پہلا ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیز نے 309رنز کا ہدف6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر سے برتری۔جیسن محمد 91، کیرن پاؤل 61 اور لوائز 47رنز بناکر نمایاں رہے

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےپہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو4 وکٹوں سے ہرا دیا۔جیسن محمد کی طوفانی بیٹنگ نے پاکستانی بولنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے 31،کیرن پاول نے 61اور جیسن محمد 91 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر پاکستان کی ٹیم نے 50اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 88 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد نے 67، شعیب ملک نے 53 اور کامران اکمل نے 47 کی باریاں تراشیں۔

جبکہ کپتان سرفراز احمد 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے 4 وکٹیں لیں جبکہ جیسن ہولڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔