ماسکو: امریکہ کے شام پر حملے کے بعد شام کی فضائی حدود کی سلامتی کا معاہدہ روس نے معطل کر دیاہے،روسی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی فضائیہ کا شام کے الشریعہ نامی ہوائی اڈے پر حملہ کی وجہ سے یہ معاہدہ معطل کیا گیا ہے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے طیاروں کے شام کی فضائی حدود میں کسی ممکنہ تصادم کی روک تھام کےلیے طے کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے روسی محکمہ خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ نے ادلب پر میزائل حملے کرنے کا منصوبہ کافی پہلے سے بنا رکھا تھا۔