اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی امن کی پیغامبر بنانے کا فیصلہ کر لیا

اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی امن کی پیغامبر بنانے کا فیصلہ کر لیا

واشگٹن :پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی 'میسنجر آف پیس' یعنی امن کی پیغامبر بنائی جا رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ 19 سالہ ملالہ یوسف زئی پیر سے اپنا کام سنبھالیں گی اور اپنے نئے کردار میں وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی امن کی پیغامبر کا عہدہ سنبھالنے والی اب تک کی سب سے کم عمر فرد ہیں جبکہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے معاملے میں بھی وہ سب سے کم عمر ہیں۔خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو 'امن کے پیغامبر' کی ذمہ داری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی جائے گی۔یہ تقریب پیر کو ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں منعقد ہوگی۔