رنگ روڑ پر کاراوئی ،مال روڈ دھماکے سہولت کار سمیت دس دہشت گرد ہلاک

رنگ روڑ پر کاراوئی ،مال روڈ دھماکے سہولت کار سمیت دس دہشت گرد ہلاک

لاہور : رنگ روڈ کے قریب سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کے ساتھ مبینہ مقابلہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ برآمد ، دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بنا چاہتے تھے۔لاہور رنگ روڈ پر سی ٹی ڈی نے بڑی کاروائی کی ہے۔سی ڈی حکام کے مطابق ، کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کا گروپ جو کہ مال روڈ دھماکے میں بھی ملوث تھا۔
رنگ روڈ مناواں کے قریب گھر میں پناہ لے کر ٹھہر ا ہوا تھا ایک بج کر پنتالیس منٹ پر مال روڈ دھماکے کا سہولت کار انوارالحق جسکو پولیس نے اپنی حراست میں لے رکھا تھا جب سی ٹی ڈی نے تفتیش کی تو اس کی نشاندہی پر وہاں چھاپہ مارا گیا اور دہشت گردوں کو ہتھیار پیکھنے کا کہا گیا لیکن دہشتگردوں نے اپنے ساتھی انوارالحق کو سی ٹی ڈی سے چھڑوانے کے لئے فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی کے دوران دس دہشت گرد مارے گئے۔
پانچ دہشت گردوں کی شناخت انوار الحق جو کہ مال روڈ دھماکہ میں سہولت کار بھی تھا اسکے ساتھ عبداللہ،عطاالرحمن،امام شاہ اور عرفان خان ہیں جن کی شناخت ہوئی ہے جبکہ پانچ دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا ان کے قبضہ سے دو کلو بارودی مواد،پرائما کورڈ،3کلاشنکوف رائفلز،3پسٹلز ،گولیاں اور تین موٹر سائیکل بھی ملی ہیں ان کی لاشوں کو پولیس نے مر دہ خانے منتقل کر دیا ہے