لاپتہ ہونے والے زرداری کے دوست غلام قادر کی گاڑی جامشورو سے ملی گئی

لاپتہ ہونے والے زرداری کے دوست غلام قادر کی گاڑی جامشورو سے ملی گئی

کراچی :ایک ہفتے میں سابق صدر آصف زرداری کا تیسرا قریبی ساتھی لاپتہ ہو گیا،سابق صدر کے دوست غلام قادر مری کی گاڑی جامشورو کے قریب سے مل گئی،اس سے پہلے نواب لغاری اسلام آباد اور اشفاق لغاری کراچی سے لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ایک ہفتے میں تین قریبی ساتھی لاپتہ،پراسرار گمشدگیوں نے سندھ کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔

اشفاق لغاری اور نواب لغاری کے بعد آصف زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادرمری پراسرارطورپرلاپتہ ہو گئے،ان کی گاڑی جامشورو کے قریب سے ملی،اس سے پہلے سندھ حکومت کے سابق مشیر نواب لغاری کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا،اس کے بعد اومنی گروپ کے کسلٹنٹ اشفاق لغاری کراچی سے پراسرار طور پر لا پتہ ہو گئے۔