پاکستانی ٹیم کی وردی پہننے پر گرفتار کشمیری کرکٹرز پر غداری کا مقدمہ درج

پاکستانی ٹیم کی وردی پہننے پر گرفتار کشمیری کرکٹرز پر غداری کا مقدمہ درج

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وردی پہن کر میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں سمیت 14 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار شدہ نوجوانوں کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

این آئی اے نے گرفتار کھلاڑیوں سے سری نگر میں تفتیش شروع کر دی۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے گاندربل میں ایک کرکٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہننے والے کچھ کھلاڑیوں کی گرفتاری کے بعد ان کے رشتہ دار انھیں رہائی دلوانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں