فیصل آباد میں چکن پاکس کی وبا بے قابو ہونے لگی ،ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی

فیصل آباد میں چکن پاکس کی وبا بے قابو ہونے لگی ،ہلاکتوں کی تعداد12ہوگئی

فیصل آباد:  چکن پاکس کی بیماری انسانی جانیں نگلنے لگی ۔  الائیڈ اسپتال میں جھنگ کی رہائشی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ،موذی وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ،،اسپتال میں چاربچوںسمیت چھ افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

جھنگ کی رہائشی ممتاز بی بی کو چند روز پہلے  الائیڈاسپتال میں لایا گیا جو آج چل بسی ،جس کے بعد چند روز کے اندر چکن پاکس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ ملنے کے باعث دو ڈاکٹر بھی چکن پاکس کا شکار ہوگئےجبکہ اسپتال میں چار متاثرہ بچے ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں