ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف انداز سے باردانہ تقسیم کیا جائے گا، شہباز شریف

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف انداز سے باردانہ تقسیم کیا جائے گا، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا پنجاب حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ کسان کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو 100 اروب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا بلا سود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف نظام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا اس شاندار پروگرام سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کیلئے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف انداز سے باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔ گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترسہولتیں فراہم ہوں گی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں