لاہور: ٹمبر مارکیٹ میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور: راوی روڈ پر ٹمبر مارکیٹ کے قریب کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کارخانے میں جوتے میں استعمال ہونے والا لیدر بھاری مقدار میں موجود تھا۔ دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اس وقت کا کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔

آگ کے باعث راوی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں