پاک آرمی کےریٹائرڈ افسرنیپال میں بھارتی سرحد کے قریب سے لا پتہ

پاک آرمی کےریٹائرڈ افسرنیپال میں بھارتی سرحد کے قریب سے لا پتہ

نیپال :پاک آرمی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب زبیر نیپال میں بھارتی سرحد کے قریب سے لا پتہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق حبیب زبیر نیپال میں ملازمت کے سلسلے میں گئے تھے ، انھیں ایک ویب سائٹ کے ذریعے نوکری کی آفر کی گئی تھی لیکن وہ نیپال میں 6 اپریل کے بعد سے لا پتہ ہوگئے انھیں ملازمت کی پیشکش کرنے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدحبیب ظاہرنے اپنی سی وییواین ویب سمیت دیگرجگہوں پربھیج رکھی تھی ۔اس دوران ان سے مارک تھامسن نامی شخص نے برطانوی موبائل نمبر سے رابطہ بھی کیا ۔اور انہیں ملازمت کی کال آگئی نیپال پہنچنے پر پرجاوید انصاری نامی شخص نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر نے جس ویب سائٹ سے ملازمت حاصل کی۔

وہ بھارت سے چلائی جارہی تھی اور اب وہ سائیٹ اور اسکا ٹویٹر اکاو¿نٹ بند ہے ۔جبکہ ان کاآخری بار رابطہ پاکستان میں اپنی اہلیہ سے ہوا ۔پاکستانی شہری کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ دفترخارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے نیپالی حکومت سے رابطہ کرلیا گیا۔