قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈؒی: پولیس کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ یونیورسٹی کی گاڑی سے گولڑہ موڑا تری اور اپنے گھر ایف سترہ جانے کے لیے ویگن میں سوار ہوئی۔ ویگن میں سوار تمام افراد ایف سترہ سٹاپ سے پہلے اتر گئے اور طالبہ اکیلی رہ گئی۔ طالبہ نے ایف سترہ سٹاپ پر ڈرائیور کو رکنے کو کہا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔

طالبہ نے بروقت اپنے والد کو کال کی اور چیخ و پکار شروع کر دی جس پر ڈرائیور نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ طالبہ کی چیخ و پکار سن کر ساتھ گزرنے والی دو گاڑیاں سامنے آ گئیں اور ویگن کو روک لیا۔

اس دوران طالبہ کے گھر والے اور پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں