اداکار شان بھی ایکسائز پولیس لاہور کے ہتھے چڑھ گئے

اداکار شان بھی ایکسائز پولیس لاہور کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور : ایکسائز پولیس نے لاہو ر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے معروف اداکار شان کو بھی نہ چھوڑا ،گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی۔تفصیلات کے مطابق ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر ایکسائز پولیس نے لاہور میں ای ٹی اوزملک محمداسلم اورملک محمداکرم شادکی زیرنگرانی ناکہ بند ی کرکے غیر نمونہ نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو روک کر انہیں چیک کیا اور بعض کی نمبر پلیٹس بھی اتار کر اپنے قبضے میں لے لیں۔
اسی دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس پر غیر نمونہ پلیٹ نصب کی گئی تھی ،اہلکاروں نے گاڑی کو روکا اور پتہ چلا اس میں لالی ووڈ کے معروف اداکار شان سوار ہیں۔ ایکسائز اہلکاروں نے انہیں آگاہ کیا کہ آپ کی گاڑی پر لگی ہوئی نمبر پلیٹ غیر قانونی ہے اسے اتار لیا گیا ہے۔بعدازاں پولیس نے اداکار کوجانے کی اجازت دیدی۔