عذیر بلوچ اور اس کے بھائی کو ایک مقدمہ سے بری کر دیا گیا

عذیر بلوچ اور اس کے بھائی کو ایک مقدمہ سے بری کر دیا گیا

کراچی: کراچی سٹی کورٹ میں  لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کیس کی سماعت کی گئی۔ استغاثہ لیاری کے گینسٹر عذیر بلوچ اور اس کے بھائی پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی۔ عدالت نے عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو ایک مقدمہ سے بری کر دیا۔

عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ ملزمان اگر کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انھیں رہا کر دیا جائے۔ سماعت کے دوران عزیر بلوچ اور اسکا بھائی کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ عدالت نے مفرور ملزمان فیصل نیازی، بادشاہ خان، نعیم لاہوتی اور جہانگیر خان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عزیر بلوچ پر ارشد پپو قتل کیس، ڈکیتی، قتل سمیت 52 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں