لاہور میں 6 ماہ کے دوران 20 ارب روپے کی بجلی چوری

لاہور میں 6 ماہ کے دوران 20 ارب روپے کی بجلی چوری

لاہور: لیسکو کے لائن لائس اور بجلی چوری کی مد میں صرف 6 ماہ کے دوران 1 ارب یونٹس ضائع ہوگئے۔ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں اور دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی کو بے دردی سے ضائع کردیا گیا ہے۔صرف لاہور میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1 ارب 36 کروڑ یونٹس کو ضائع کردیا گیا ہے اور اس طرح لیسکو کو 20 ارب روپے کی مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا۔

نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 12 ارب یونٹس فراہم کئے گئے لیکن لیسکو نے ایک ارب یونٹس لائسز اور بجلی چوری میں ہی ضائع کردئے جب کہ مجموعی طور پر سسٹم سے 1 ارب 36 کروڑ یونٹس کا نقصان کیا گیا اور بجلی عوام کے گھروں میں پہنچنے کے بجائے ہوا میں اڑ گئی۔

مصنف کے بارے میں