سارہ ٹنڈولکر اور رنویر سنگھ کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی: بھارتی کرکٹ سٹا ر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد وہ سیلفی فیس بک صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔

سارہ ٹنڈولکر اور رنویر سنگھ کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی: بھارتی کرکٹ سٹا ر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد وہ سیلفی فیس بک صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اپنی ایپ کی تشہیر کے سلسلے میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے ملے اور وہاں پر موجود ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے بھی رنویر سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ سیلفی بنائی۔
بعدازاں سارہ ٹنڈولکر نے اس سیلفی کو اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئرکردیا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی اور پسند کی گیا۔رنویر کے ساتھ لی گئی سیلفی میں سارہ بہت خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں اور رنویر کے ساتھ سیلفی بنانے کی خوشی ان کے چہرے پر صاف دکھائی دے رہی ہے۔