محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

گیانا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہینسی کرونئے اور بھارت کے سریش رائنا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

گیانا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہینسی کرونئے اور بھارت کے سریش رائنا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑی محمد حفیظ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہینسی کرونئے اور بھارت کے آل راو¿نڈر سریش رائنا کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے 183 میچز میں 5615 رنز بنالئے ہیں جبکہ ہینسی کرونئے نے 5565 اور سریش رائنا نے 5568 رنز بنا رکھے ہیں۔محمد حفیظ نے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں 88 رنز بنا کر حاصل کیا۔قومی کرکٹر اس طرح ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 59 ویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔