صبا قمر نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں حیران کن انکشافات کر دیئے

صبا قمر نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں حیران کن انکشافات کر دیئے

لاہور : معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں ۔اور اپنی زندگی کے اس اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔معروف اداکارہ نے کہا کہ ان کی پہلی محبت شہزاد رائے تھے ۔ ادکارہ نے مزید کہا کہ جب میں بالکل نوجوان تھی تب میں گلوکار شہزاد رائے پر مر مٹی تھی .

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران صباءقمر سے کئی سوال پوچھے گئے جن کے انہوں نے انتہائی دلچسپ جواب دئیے۔ فلم ”لاہور سے آگے“ میں پسندیدہ ڈائیلاگ سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ آنکھیں لڑ گئی ہیں، گھنٹیاں بھی بج رہی ہیں۔پسندیدہ ڈائیلاگ ہے۔