گوگل نے جعلی خبروں سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا

گوگل نے جعلی خبروں سے نمٹنے کا حل ڈھونڈ لیا

نیویارک : گوگل نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں، فوٹو شاپ سے تبدیل شدہ تصاویر اور گمراہ کن خبروں کا حل تلاش کر لیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جعلی خبروں کو جانچنے کا ایک ٹیگ متعارف کرایا ہے تاکہ مستند خبروں کو افواہوں سے الگ کیا جا سکے۔

اس سروس میں گ وگل پولیٹیفیکٹ اور اسنوپ نامی تھرڈ پارٹی کمپنیوں سے مل کر کام کرے گا اور اس کیلئے ایک کروم ایکسٹینشن پہلے ہی متعارف کروائی جا چکی ہے۔
اس کے ذریعے گوگل اور دیگر کمپنیاں صحافت کے معیار کو جانچیں گی اور مختلف خبری ذرائع کی صداقت معلوم کریں گی۔

مصنف کے بارے میں