ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر اداکارہ نور کو قابو کر لیا

لاہور :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی ٹیکس وصولی کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں ، جس کے تحت ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر صبا ءقمر کے بعد اداکارہ نور کو بھی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور نے سال 2015 ءکا انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جس پر اداکارہ سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماڈل و اداکارہ نور کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیجا گیا۔ نوٹسز جاری کرنے کے باوجود تاحال ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دینے پر اداکارہ کیخلاف کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ دنوں ماڈل و اداکارہ صباہ قمر کو بھی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرنوٹس ارسال کیا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے اپنا جواب دوبارہ ایف بی آر میں جمع کروا دیا تھا۔