زائرہ وسیم ”دنگل“ سے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر خوش

زائرہ وسیم ”دنگل“ سے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر خوش

ممبئی :اداکارہ زائرہ وسیم نے 64 ویں قومی ایوارڈ کی تقریب میں فلم ”دنگل“ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلی ہی فلم پر ایوارڈ حاصل کرنا باعث فخر ہے، وہ اپنی محنت جاری رکھیں گی تاکہ ایوارڈز جیتنے کے ساتھ مداحوں کی بھی پسندیدہ ہو جائیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ”دنگل“ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

مصنف کے بارے میں