ٹوئٹر نے سست رفتار انٹر نیٹ کا حل ڈھونڈ لیا

لاہور: سماجی رابطے کی مایہ ناز ویب سائٹ ٹوئیٹر نے سست رفتار انٹرنیٹ کا حل ڈھونڈ لیا ، جس کے تحت ٹوئٹر نے اپنا لائٹ ورژن متعارف کروادیا جو سست انٹرنیٹ پر بھی تیزی سے کام کرے گا۔

ٹوئٹر کے بلاگ پوسٹ کے مطابق 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 45 فیصد موبائل انٹرنیٹ کنیکشنز 2 جی بی رفتار کے حامل موبائل فونز پر چلائے جا رہے ہیں، جب کہ دنیا میں 3 ارب 80 کروڑ سمارٹ ڈوائسز پر انٹرنیٹ چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر صارفین سست رفتار انٹر نیٹ کی شکوہ کرتے نظر آتے ہیں لیکن ٹوئٹر لائٹ سادہ موبائل فونز یا دیگر ڈیوائسز پر سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن کے باوجود تیز رفتاری سے کام کرے گا۔
ٹوئٹر کے مطابق سست رفتار انٹرنیٹ، سادہ موبائل فونز، ہر وقت کروڑوں افراد کا ٹوئٹر پر آن لائن رہنے یا ویب سائیٹ کو استعمال کرنے کے باعث ٹوئٹر کو کئی مشکلات کا سامنا تھا، لاکھوں افراد کو ویب سائیٹ کی سست رفتاری کو برداشت کرنا پڑا۔