پھیلے ہوئے تیل کو جذب کرنے کا نیا طریقہ دریافت

پھیلے ہوئے تیل کو جذب کرنے کا نیا طریقہ دریافت

بیجنگ : چینی سائنسدانوں نے یہ دریافت کیا ہے کہ گرافین سے لپٹے ہوئے اسفنج اپلائیڈ الیکٹرک کرنٹ کے ساتھ گرم کرنے سے پھیلے ہوئے خام تیل کو جذب کرنے کا موثر اور فوری طریقہ ہے۔
چین کی سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے پروفیسر یوشوہونگ کی قیادت میں ایک تحقیقی ٹیم نے میچرنینوٹیکنالوجی میں مطالعہ شائع کیا ہے۔اس ٹیم نے مصامدار مواد پر پتلی واٹر پروف گریفین سطح لپیٹی اور اس اسفنج کو خام تیل ملے ہوئے پانی میں ڈال دیا اور گریفائن کو گرم کرنے کیلئے الیکٹرک کرنٹ چھوڑی اس عمل نے خام تیل کی ویس کاﺅسٹی میں کمی کردی۔اس طرح تیل جذب کرنے کے وقت میں تیزی آگئی۔

حالیہ برسوں میں سمندروں میں خام تیل رسنا ایک عام بات ہوگئی ہے جس سے ماحول کو نقصان پہنچتا ہے اور معیشت پر اثر پڑتا ہے،پھیلے ہوئے تیل کو اکٹھا کرنا اور صاف کرنا روائتی ٹیکنالوجی سے کافی مشکل ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ نئی تحقیق کو مستقبل میں تیل کے پھیلاﺅ کا علاج کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں