لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس گئے

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس گئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث 7 افراد جھلس گئے جبکہ 2 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوٹ لکھپت کے رہائشی علاقے چند رائے وڈمیں پیش آیا جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں سات افرادجھلس گئے۔اس واقعے میں جھلسنے والے تمام افراد کوجناح ہسپتال منتقل کر ددیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔


ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ بجلی کی مین تارگرنے کی وجہ سے لگی۔