محکمہ موسمیات کی آج سے منگل کے دوران ملک میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آج سے منگل کے دوران ملک میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فوتو: انٹرنیٹ

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے منگل کے دوران ملک میں تیزہواﺅںکیساتھ بارش کی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ آج سے منگل کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواﺅں / آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے وسطی اوربالائی علاقوں پراثراندازہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اس دوران پنجاب،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں تیز ہواﺅں کے ساتھ آندھی کابھی امکان ہے جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی آج سے منگل تک کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں