دولت مشترکہ گیمز،پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر

دولت مشترکہ گیمز،پاکستان اور انگلینڈ کا ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر
تصاویر:سوشل میڈیا

گولڈ کوسٹ:دولت مشترکہ گیمز میں(کامن ویلتھ گیمز)پاکستان ہاکی ٹیم کی ہیٹرک مکمل ہوگئی ہے اور انگلینڈ کے خلاف میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔


یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کا مسلسل تیسرا میچ برابر ہوگیا ،تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے ایک گول داغا جس کے بعدانگلینڈنے یکے بعد دیگرے 2 گول کرکے پاکستان پر 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا، پاکستان کی جانب سے محمدارسلان اورعلی مبشر نے گول گئے ،پاکستان ہاکی ٹیم کا مسلسل تیسرا میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔

سنسنی سے بھرپور میچ میں انگلش کھلاڑی ہاکیاں گیند پر چلانے کے بجائے پاکستانی پلیئرز پر چلاتے نظر آئے،جب انگلش کھلاڑی دو کوارٹرز میں گول نہ ہونے پر آپے سے باہر ہو گئے ،اینسل لائم کو پہلے ابوبکر محمود اور پھر عماد بٹ کو زخمی کرنے پر صرف ییلو کارڈ کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے

تیسرے کوارٹر میں ارسلان قادر نے شاندار گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی ۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا پہلا میچ ویلز جبکہ دوسر ابھارت کیخلاف برابر رہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں