ٹائیگر شروف بھی عاطف اسلم کے بڑے مداح نکلے

ٹائیگر شروف بھی عاطف اسلم کے بڑے مداح نکلے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف نے مایہ ناز پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو لیجنڈ فنکار قرار دے دیا۔ عاطف اسلم نے حال ہی میں ٹائیگر شروف کی فلم باغی 2 میں ”او ساتھیا“ گانا گایا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ٹائیگر شروف نے بھارتی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے خود کو عاطف اسلم کا بڑا مداح قرار دیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے ٹائیگر شروف سے کہا کہ ایک دور تھا جب شاہ رخ خان پر ابھیجیت کی آواز سب کو پسند آتی تھی اور آج آپ پر عاطف کی آواز بہت پسند کی جارہی ہے۔اس پر اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری فلم میں گایا گیا عاطف اسلم کا ’ساتھیا‘ گانا میرا پسندیدہ ہے۔

ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میری قسمت اچھی ہے کہ میں عاطف اسلم سے ملاقات کرچکا ہوں۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم ایک لیجنڈری پرفارمر ہیں اور وہ اتنے بڑے اسٹار ہونے کے باوجود بھی بڑی خندہ پیشانی اور سادگی سے ملتے ہیں۔ٹائیگر شروف نے کہا کہ میں نے کبھی ان کا کنسرٹ نہیں دیکھا لیکن وہ ایک کمال کے آرٹسٹ ہیں۔