ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کا تاثر خراب ہورہا ہے, بلاول بھٹو

ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کا تاثر خراب ہورہا ہے, بلاول بھٹو

ملتان: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت ایمنسٹی اسکیم نہیں لانا چاہئے تھی کیوں کہ اس سے پاکستان کا تاثر خراب ہورہا ہے۔
ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن میاں صاحب اورعمران خان کے لیے زندگی، موت کا مسئلہ ہے جب کہ دونوں جماعتوں کی سیاست ایک ہی ہے اور وہ صرف انتخابات کا سوچ رہے ہیں لیکن میں آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہوں، بی بی شہید کے مشن کو مکمل کرنے اور ترقی کے لئے عوام کو پی پی کا ساتھ دینا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخالف جماعتیں عوامی مسائل حل نہیں کرسکیں مگر پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرے گی اور اگر انتخابات شفاف الیکشن ہوئے تو پی پی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے، یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے اور یہ لوٹوں اور لٹیروں کو ملا کر سیاست کرتے ہیں اگر وہ اتنے ہی مقبول ہیں تو انہیں دوسری جماعت کے کچرے کی کیا ضرورت ہے۔