خواتین کے استحصال کیخلاف نیم برہنہ حالت میں احتجاج کرنیوالی اداکارہ گرفتار

خواتین کے استحصال کیخلاف نیم برہنہ حالت میں احتجاج کرنیوالی اداکارہ گرفتار

ممبئی : بالی ووڈ کے بعد بھارت کے دوسری بڑی تیلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری ریڈی کو پولیس نے خواتین کے استحصال کیخلاف نیم برہنہ حالت میں احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سری ریڈی نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے استحصال کیخلاف گزشتہ روز ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں مووی آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے دفتر کے باہر نیم برہنہ احتجاج کیاتھا۔اداکارہ کا کہناتھاکہ فلم نگری میں پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کرتے ہیں، تیلگو فلم انڈسٹری میں رائج نظام کیخلاف ان کے پاس احتجاج کا کوئی اور آپشن باقی نہیں بچا تھا۔سر
ی ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹولی ووڈ کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار اب مقامی اداکاراﺅں کی بجائے دیگر شہروں کی لڑکیوں کو کام دیتے ہیں جو ان کے مطالبات پورے کرتی ہیں۔پولیس نے اداکارہ کو موقع سے گرفتار کیا اور بتایا کہ ہمارے پوچھنے کے باوجود سری ریڈی نے ٹولی ووڈ سے وابستہ کسی بھی شخص کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔