صدر پاکستان نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دےدی 

صدر پاکستان نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دےدی 

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چند روز قبل جاری کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کےلئے صدر مملکت ممنون حسین نے ایمنسٹی اسکیم کے آرڈیننس کی منظوری دےدی ہے۔
اگر یہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر صدارتی آرڈیننس کل سینیٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل جاری نہ ہوتی تو سکیم کا نفاذ مشکل ہو سکتا تھا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اسکیم کے تحت بیرون ملک سرمایہ اوراثاثے2فیصدٹیکس اداکرکے پاکستان لائے جا سکتے ہیں۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپےماہانہ آمدن پر ٹیکس ختم کردیاگیا۔آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفیدہوسکیں گے۔
24سے48لاکھ روپےسالانہ آمدن پر10فیصدٹیکس عائدہوگا۔48لاکھ یااس سےزائدسالانہ آمدن پر15فیصدٹیکس اداکرناہوگا،ایمنسٹی اسکیم سے30جون2018 تک فائدہ اٹھایاجاسکتاہے۔12سے24لاکھ سالانہ آمدن پر5فیصد انکم ٹیکس عائدہوگا۔
ú