امریکن ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

امریکن ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

واشنگٹن : امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

انہوں نے فائنل میں ڈنمارک کی نامور ٹینس سٹار کیرولین وزنائیکی کو شکست دیکر 2017 کے بعد پہلا ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی اور امریکا کی میڈیسن کی آمنے سامنے تھیں۔

فائنل میں میزبان کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-3 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیز نے کہا کہ بلاشبہ وزنائیکی کا شمار ٹینس کی نامور کھلاڑیوں میں آتا اور انکو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم انہوں درست شاٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات اپنے نام کرینگی۔