سعودی عرب میں حملے کی کوشش ناکام، چار حملہ آور ہلاک

سعودی عرب میں حملے کی کوشش ناکام، چار حملہ آور ہلاک
کیپشن: [Getty-file photo]

ریاض:سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں ایک سرحدی چیک پوائنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے مقام ابو حددریہ میں قائم ایک چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام بنا دی ، جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں کچھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔سعودی پولیس کے مطابق مارے جانے والے حملہ آوروں میں تین انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔

جس علاقے میں یہ کارروائی کی گئی ہے، وہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور وہاں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے۔قطیف، کویت اور بحرین سے سعودی عرب کا رابطہ صوبہ ہے۔