بانی ایم کیو ایم اور سابق پارٹی ارکان کے درمیان 2 مکانات کے معاملے پر اختلافات

بانی ایم کیو ایم اور سابق پارٹی ارکان کے درمیان 2 مکانات کے معاملے پر اختلافات
جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے اور یہ تنظیم کی ملکیت ہیں، سابق ارکان

لندن: لندن کے علاقے ایج ویئر میں 20 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کے دو مکانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کے دو سابق وفادار ارکان میں اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔


ایم کیو ایم کے رہنما اور الطاف حسین کے وفاداران میں شمار کیے جانے والے محمد انور اور طارق میر ایج ویئر کی پراپرٹی کی  ملکیت بانی ایم کیو ایم کے نام منتقل کرنے کو تیار نہیں اور اس حوالے سے منعقدہ اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔

سابق وفادار ارکان کا مؤقف ہے کہ جائیداد اپنے نام منتقل کرنے کا بانی ایم کیو ایم کا مطالبہ نا مناسب ہے اور یہ تنظیم کی ملکیت ہیں۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے لندن کے علاقے ایج ویئر میں موجود 2 مکانات کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً 36 کروڑ 88 لاکھ روپے بنتی ہے۔