ایف آئی اے کی کارروائی، شريف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، شريف فیملی کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار
کیپشن: مشتاق کو آج ایف آئی اے حکام نیب کے حوالے کریں گے۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شريف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق آج صبح دبئی فرار ہو رہا تھا اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ مشتاق کو آج ایف آئی اے حکام نیب کے حوالے کریں گے۔ محمد مشتاق رمضان شوگر مل کے مینیجر بھی ہیں۔