ملک بھر میں 4863 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

ملک بھر میں 4863 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے
کیپشن: ملک بھر سے مزید 178 افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا، رپورٹ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے مطابق ملک بھر میں 4863 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ نیکٹا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے منجمند اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے ضبط کر لیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے مزید 178 افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔ ان تمام افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر شامل کیے گئے جب کہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت اس وقت 8307 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 69 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے اور 2 کی نگرانی کی جا رہی ہے جب کہ نام بدل کر کام کرنے والی 20 سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔