سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

 سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں پیپلز پارٹی رہنما  سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

 

 خیال رہے کہ سید قائم علی شاہ کے خلاف دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کیسز میں انکوائری چل رہی ہے۔

 

اس کے بعد عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 8 اپریل تک منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا اور جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔