ڈالر کے ذخیر ہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کاروائی

ڈالر کے ذخیر ہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کاروائی
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور : ایف آئی اے،پنجاب زون -I، لاہور نے گورنمنٹ آف پاکستان کی مہم کی روشنی میں ڈالرز ذخیرہ اندوزوں اور منی لانڈرنگ /حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف پورے لاہور میں منی ایکسچینجز پر ریڈ کئے گئے جس کے نتیجے میں دو ملوث ملزمان حسن غلام غوث اور عمر ڈار کر گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد ہو شربا انکشافات متوقع ہیں، ڈالرز کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مصنوعی طور پر بڑھائی گئی ڈالر کی قیمت واپس اپنی اصل جگہ پر بحال نہ ہو  جائے۔


تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور کی منی ایکسچینجز پر چھاپے مارے جہاں پر ریکارڈ کے معائنے اور تفتیش کے بعد کروڑوں مالیت کے ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ایف آئی اے کی اس کاروائی کی بنیاد پر ڈالر اور پاﺅنڈ کا ریٹ مارکیٹ میں گر گیا۔