حکومت پر وار کرنیکی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا، فردوس عاشق

حکومت پر وار کرنیکی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا، فردوس عاشق
کیپشن:   عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، معاون خصوصی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد کے سامنے جو آئے گا عمران خان اس کے راستے کی دیوار بنے گا، حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے جس نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی اور ان کی تاریخ مفادات کے ٹکراؤ سے بھری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا، مسابقتی کمیشن جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال تھا، وہاں وہ بندہ تعینات ہوتا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا، 6 خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے، ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا، نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، وزیراعظم یا ان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگر مل نہیں، رپورٹ پبلک کرنا دلیل ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح افراد کا نہیں پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے۔