مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، مشیر برائے پارلیمانی امور نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التوا قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو بامعنی قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد بڑھنا چاہیے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کے لیے اہم رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔