کوے شہریوں کا سامان چرانے لگے

کوے شہریوں کا سامان چرانے لگے

الاسکا کے کووّں نے خریداری کرنے والے گاہکوں کا سامان چوری کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے کچھ سپر اسٹورز سے خریداری کرنے والے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کوؤں  نے ان کے سامان میں سے کھانے پینے کی چیزیں چوری کی ہیں ۔ 

الاسکا کے علاقے اینکریج میں کوسٹکو نامی سپر اسٹور کے ایک خریدار میٹ لیوالن کا کہناہے کہ  جب وہ وہاں سے گھر کےلیے دیگر سامان کے علاوہ کھانے پینے کی چیزیں لے کر نکلا اور پارکنگ میں کھڑی اپنی کار کا لاک کھولنے لگا تو اسی دوران کچھ کووں نے بہت خاموشی سے اس کی شاپنگ کارٹ پر دھاوا بول دیا۔

صرف چند سیکنڈ میں وہ اس کے سامان میں سے گوشت اور ہڈی کا ایک ٹکڑا چوری کرچکے تھے۔ جب تک میٹ نے پلٹ کر انہیں دیکھا، تب تک وہ کارروائی مکمل کرکے اُڑ رہے تھے۔ اس دوران وہ اشیائے خور و نوش کی ایک اور تھیلی پھاڑ چکے تھے لیکن یہ کام ادھورا رہ گیا۔

حیران کن طور پر کوے کسی پر حملہ نہیں کرتے صرف اپنی ضرورت کی چیز چراتے ہیں اور اڑ جاتے ہیں ۔ کوے شاپنگ کارٹ کاانتظار کرتے ہیں ، جیسے ہی کوئی شہری کارٹ کو اکیلا چھوڑتا ہے تو اس سے چوری ہونا طے ہے ،۔ 

ایک خاتون کا کہناتھاکہ  میں نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ سب کوے بالکل اپنا پورا پورا حساب لگا کر کارروائی کرتے ہیں