پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی خریدنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے باعث ناصرف نیشنل گرڈ سسٹم پر بوجھ کم ہو گا بلکہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے مسائل سے نجات حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے پرائیویٹ سیکٹر سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، مذکورہ فرم اس وقت 1,300 میگاواٹ بجلی بنا رہی ہے جس کی خریداری کیلئے گرڈ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔ 
رپورٹ کے مطابق پنجاب گرڈ کمپنی پرائیویٹ فرم سے بجلی خریدنے، اس کی ترسیل اور صارفین سے بل وصول کرنے کی ذمہ داری ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بجلی سولر پاور سسٹم کے ذریعے بنائی جا رہی ہے ، جس کی خریداری سے ناصرف نیشنل گرڈ سسٹم پر بوجھ کم ہو گا بلکہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے مسائل سے نجات پانے میں بھی مدد ملے گی۔ 
ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب اس ضمن میں پہلے ہی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو سمری ارسال کر چکا ہے جبکہ اس کے علاوہ محکمے نے پنجاب حکومت سے 100 ملین روپے کے فنڈز بھی طلب کئے ہیں۔