وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اور پارٹی اجلاس آج ہو گا، قوم سے خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اور پارٹی اجلاس آج ہو گا، قوم سے خطاب بھی کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ اور پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جبکہ وہ شام کو قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر رولنگ سے متعلق از خود نوٹس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری گیند تک پاکستان کیلئے لڑتا رہوں گا۔ 
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوا تھا جس میں وفاقی وزرا اور حکومت کی قانونی ٹیم شریک ہوئی تھی جبکہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے اور پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تاریخی متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسمبلیاں بحال کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بحال کی۔ 
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وزیراعظم صدر کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکتے تھے، تحریک عدم اعتماد کی کارروائی جاری رکھی جائے اگر تحریک کامیاب ہو تو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں