بھارتی اداکار بھی زرتاج گل کے معترف

بھارتی اداکار بھی زرتاج گل کے معترف

ممبئی: بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت میں کوئی ایسا  سیاستدان کیوں نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمال راشد  نے  زرتاج گل کی ایک  ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں  زرتاج گل ملکی سیاست پر بات  کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’انشاء اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے۔‘

  کمال راشد خان  نے زرتاج گل کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’بھارت میں ان جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں ہے ؟ جو  اتنا ہوشیار اور اچھا بولتا ہو۔‘

مصنف کے بارے میں