زلفی بخاری کا وزیراعظم عمران خان کیساتھ یکجہتی کا اظہار

زلفی بخاری کا وزیراعظم عمران خان کیساتھ یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے عمران خان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مل کر بھی اکیلے عمران خان کا میدان میں سامنا نہیں کر سکی۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد زلفی بخاری نے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان۔‘ 
زلفی بخاری نے کہا کہ ہر حربہ اور ہر سازش کر کے بھی پوری اپوزیشن مل کر اکیلے عمران خان کا میدان میں سامنا نہ کر پائی، اللہ الحق ہے اور آج قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے ؟
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لئے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کر دیا۔ 
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کے سپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دیدیا اور تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں