روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا

روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر سستا ہو گیا

کراچی: ملک میں مسلسل ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 38 پیسے کم ہو گئی جبکہ  سٹاک مارکیٹ میں بھی  تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً پانچ ہفتوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر38 پیسے کمی کے بعد  187.70 روپے  پر پہنچ گیا ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کا اعتماد  بحال ہونے لگا،شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 457 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 44 ہزار دو سو چوالیس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مصنف کے بارے میں