تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہو گی: شہباز شریف

تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہو گی: شہباز شریف

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کے مطالبے پر پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے مطالبے پر پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کل انشاءاللہ پاکستان کو مایوسیوں اور مسائل کے اندھیروں سے نکالنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گئی۔ پاکستان کو اجتماعی دانش، یکجہتی اور اتفاق رائے کے مرہم کی ضرورت ہے۔ ہم ایک قوم بن کر مسائل کے طوفانوں کا زور توڑیں گے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’معیشت کو درست سمت استوار کر کے مہنگائی کے ستائے عوام کی دادرسی کرنی ہے۔ روزگار کی فراہمی سے غریبوں کے چولہے پھر سے جلانے ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کے مقام اور تعلقات کو قومی وقار اور مفادات کی بنیاد پر بحال کرنا ہے۔ قیادت کا امتحان ہی مشکل ترین حالات میں ہوتا ہے۔‘ 

شہباز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا ’اور اللہ تعلی کے فضل و کرم سے پاکستان اس امتحان میں سرخرو ہو گا۔‘ 

مصنف کے بارے میں