ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے: فیاض الحسن چوہان

ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے: فیاض الحسن چوہان

لاہور: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے، بیرونی سرمائے سے ہمدردیاں تبدیل کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، الیکشن کمیشن ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا پابند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمائے سے ہمدردیاں تبدیل کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، ابھی کل کا دن باقی ہے، مزید سرپرائزز آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف حمزہ شہباز کیساتھ ملنے کے ثبوت مل چکے تھے، ڈپٹی سپیکر نے گھر میں بیٹھ کر اسمبلی اجلاس بلانے کا آرڈر جاری کردیا۔
فیاض چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس تیار ہیں جو آج یا کل سپیکر آفس سے الیکشن کمیشن بجھوا دئیے جائیں گے، پارٹی فیصلے کےخلاف منحرف ارکان کا جانا ثابت ہو چکا ہے، پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران یہ باتیں ہوں گی۔ 

مصنف کے بارے میں