سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں ایک ماہ کی مدت کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ، تاریخ میں پہلی بار روپیہ ایک ہی سیشن میں بحال ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.48 روپے کی کمی ہوئی ، انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر 184.70 روپے کے لگ بھگ ہے ۔ ڈالر کی گراوٹ سے قرضوں پر 450 ارب روپے کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کاروباری سطح پر استحکام دیکھنے میں آرہا ہے ۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے تک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 188 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44236 کی سطح پر آگیا ۔

مصنف کے بارے میں