اپوزیشن کے ایم پی اے نہ توڑنے پر آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ 

اپوزیشن کے ایم پی اے نہ توڑنے پر آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور:  پنجاب میں نمبر پورے کرکے نہ دینے پر حکومت نے غیر قانونی طور پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو گزشتہ روز گورنر ہاؤس طلب کیا گیا تھا اور انہیں ہدایت کی گئی  تھی کہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو توڑیں ۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے غیر قانونی کام کرنے سے انکار کردیا۔

قائم مقام وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غیر قانونی طور پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔ نئے آئی جی کے لیے عامر ذوالفقار خان، انعام غنی اور فیاض دیو کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار کو تبدیل کیا جاتا ہے تو وہ ساڑھے تین سال میں تبدیل ہونے والے 8 ویں آئی جی پنجاب ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں