شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا ،ہم کہیں نہیں جا رہے :وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان

شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا ،ہم کہیں نہیں جا رہے :وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہبا ز شریف کو اچکن نہیں پہننے دینگے ،کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دونگا ،یہ سارے ملکر پھر نہیں روک سکتے کیونکہ قوم ہمارے ساتھ ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہو ا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جارہے، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش  کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

پی ٹی آئی  پارلیمانی پارٹی  اجلاس کے دوران وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا،پارلیمانی پارٹی  نے  وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ جو حکم کریں گے ہم آپکے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات کیے،وزیراعظم نے کہا میری بات سنیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سخت اپوزیشن کرنے کی تجاویز دی گئیں ،تاہم وزیراعظم نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جارہے، آپ دیکھتے جائیں، استعفے دینا کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش  کامیاب  نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعظم نے کہا  آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔