عمران خان کے سرپرائز سے پہلے اپوزیشن نے سرپرائز دے دیا 

عمران خان کے سرپرائز سے پہلے اپوزیشن نے سرپرائز دے دیا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سرپرائز سے پہلے اپوزیشن نے انہیں سرپرائز دے دیا ہے اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو توڑنے میں قانونی رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف عدم اعتماد  کی  تحریک  جمع کرادی ہے۔عدم اعتماد تحریک پاکستان مسلم لیگ ن ،جے یو آئی ، پی پی پی ،اے این پی اور باپ پارٹی کی جانب سے جمع کرائی  گئی ہے ۔ اب قانونی تور پر اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکے گی۔ 

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے قومی اسمبلی ، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں